مقصد سرحدی علاقے کے قریب فوجی اڈے پر قبضہ برقرار رکھناہے
دمشق(نیوز ڈیسک) امریکی فوجیوں کاا یک اور قافلہ عراق سے شام منتقل ہوگیا،فوجی ساز و سامان سے لدے 20 ٹرک اور ٹریلر اور فوجیوں کا یہ قافلہ شمال مشرقی شام کی الولید گزر گاہ کے راستے شام میں داخل ہو ا اور الحسکہ میں امریکا کے غیر قانونی فوجی اڈے کی جانب منتقل ہوگیا، شام سے انخلا کے اعلان کے باوجود امریکا شام اور عراق کے سرحدی علاقے کے قریب واقع التنف فوجی اڈے پر اپنا قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے اور شام کی آئل فیلڈ کو دہشتگردوں کے قبضے سے بچانے کے بہانے وہاں فوجی تعینات کر دئے ہیں ، صدر بشارالاسد نے ابھی حال ہی میں امریکا کو نازی جرمنی کے مشابہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن شام کا تیل چرانے میں مصروف ہے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- امریکی فوجیوں کاایک اور قافلہ عراق سے شام منتقل


































