Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

امریکا میں ایشیائی باشندوں پرحملے (نفرت انگیز جرائم عروج پر)

انتخابات میں ٹرمپ کی شکست کے بعد امریکا کی مختلف ریاستوں میں ایشیائی باشندوں پر حملے بڑھ گئے، صدر جوبائیڈن کا بھی سخت تشویش کا اظہار
اٹلانٹا میں 3ایشین مساج سینٹرز میں فائرنگ سے 6ایشیائی خواتین سمیت8افراد ہلاک، ایشیائی مخالف نفرت انگیزجرائم میں تقریباً 150 فیصد اضافہ
 واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) سابق صدر ٹرمپ نے امریکا کو ایشیائی اور دوسری نسل کے شہریوں کیلئے جہنم بنادیا، انتخابات میں ٹرمپ کی شکست کے بعد امریکا کی مختلف ریاستوں میں ایشیائی باشندوں پر حملے بڑھ گئے ہیں جس پر صدر جوبائیڈن نے بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے، سب سے افسوسناک واقعہ ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں پیش آیا جہاں تین مختلف ایشین مساج سینٹرز میں فائرنگ سے 6ایشیائی خواتین سمیت8افراد ہلاک ہو گئے ، پولیس نے فائرنگ کے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا، یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایشیائی امریکن کمیونٹی کو نفرت انگیز جرائم کا سامنا ہے اور ان میں یہ خوف سرایت کر رہا ہے کہ ان کے کاروبار کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ انہیں فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ متاثرہ افراد کو نسل پرستی کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا، امریکی میڈیا سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے بڑے شہروں میں سال 2020 کے دوران ایشیائی مخالف نفرت انگیزجرائم میں تقریباً 150 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ اعداد و شمار وبائی صورتحال کے دوران ایشیائی نژادامریکی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتے ہیں،گذشتہ سال مارچ اور اپریل میں ایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم عروج پر تھے، امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی آڑ میں ایشیائی امریکیوں پر نفرت انگیز حملے بند کیے جائیں، کورونا کیخلاف ہراول دستے کواپنی ہی گلیوں میں خطرات درپیش ہیں، اپنے شہریوں پرنفرت انگیز حملے امریکی طرز نہیں، اسے روکنا ہوگا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular