
واشنگٹن : امریکا نے کئی دہائیوں تک افغانستان میں تباہی مچانے کے بعد اب اپنے انخلا کے بعد خانہ جنگی کا دعویٰ کردیا، افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے سربراہ جنرل آسٹن مِلر نے دعویٰ کیا ہے کہ مکمل امریکی انخلاء سے افغانستان خانہ جنگی کی نذر ہو جائے گا، طالبان تیزی سے افغانستان کے بالخصوص شمالی علاقوں پر قبضہ کر رہے ہیں، اس پیش قدمی سے پُر تشدد کارروائیوں میں اضافے کا خدشہ ہے ، افغانستان میں امن صرف سیاسی مفاہمت سے آسکتا ہے، افغان فورسز کی مدد کے لیے تعینات ملیشیا سے ملک خانہ جنگی میں دھکیلا جائے گا اور تشدد میں خاطر خواہ کمی کے بغیر افغانستان کا سیاسی حل مزید مشکل ہوتا جائے گا، افغانستان میں امریکہ کی طویل ترین جنگ کی میراث کا تعین تاریخ کرے گی۔


































