صوبہ الحدیدہ کے جنوبی علاقوں پر گولہ باری، دو شہری شہید اور کئی زخمی، جنگی طیاروں کی صعدہ اور حجہ صوبوں میں بمباری، نجران کے سرحدی علاقوں میں فوجی کارروائیاں
یمنی فوج اور مجاہدین کا بھرپور جواب، ابین میں چھاؤنی کو اڑادیا، بیضا، مآرب اور تعز میں پیشقدمی کی کوشش ناکام،امریکی آلہ کاروں کا چہرہ نمایاں ہوگیا، انصار اللہ
صنعا (نیوز ڈیسک) عرب اتحاد نے اعلان جنگ بندی کے باوجود یمن پر جارحیت کا سلسلہ ختم نہیں کیا، اعلان کے کچھ ہی دیر بعدمغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ کے جنوبی علاقوں پر جارح عرب اتحاد کے توپخانوں نے کئی بار گولہ باری کی جس سے دو شہری شہید اور کئی زخمی ہو گئے،سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صعدہ اور حجہ صوبوں کے بعض علاقوں پر کئی بار بمباری کی، سعود ی فوجیوں نے نجران کے سرحدی علاقوں میں فوجی کارروائیاں انجام دیں جس میں بڑے پیمانے پر جنگی طیاروں اور آپاچی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا،یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن کے جنوبی صوبے ابین میں سعودی اتحاد کی فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا، چھاؤنی الشاجری پر قاصم نامی بیلیسٹک میزائل فائر کئے جس سے متعدد سعودی آلہ کارہلاک و زخمی ہوئے، سعودی جنگی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں نے البیضا، مآرب اور تعز میں پیشقدمی کی کوشش کی جیسے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بری طرح ناکام بنا دیا، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے جنگ بندی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حملے بدستور جاری ہیں اور جنگ بندی کے باوجود یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی فوجی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے،جارح سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے سرکاری طور پر یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ جنگ بندی دو ہفتوں تک جاری رہے گی اور اس کے بعد اس کی مدت بڑھائی نہیں جائے گی، انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن سلطان السامعی نے بھی جارح سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی سمجھوتے کے اعلان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یمن میں دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان سعودی اتحاد کا ایک نیا کھیل ہے،اعلی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ جنگ بندی کے لئے ایک جامع راہ حل کی ضرورت ہے اور اس معاہدے کو یمنی عوام کی حمایت بھی حاصل ہونا چاہئے، ملت یمن نے اپنی استقامت و پائداری سے دنیا کے سامنے امریکا اور اس کے آلہ کاروں کے حقیقی چہرے کو نمایاں کر دیا ہے کہ جنھوں نے یمن میں انسانی المیہ جنم دیا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اعلان جنگ بندی ڈرامہ،یمن پر عرب اتحاد کے حملے جاری
اعلان جنگ بندی ڈرامہ،یمن پر عرب اتحاد کے حملے جاری
-
Ilyas - اپریل 17, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































