Mon Oct 12, 2026

سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کے اندرونی اختلافات ،الحاقی منصوبہ موخر


یکم جولائی کو منصوبے پر عملدرآمد نہیں ہوسکا، فلسطین کی ایک بالشت زمین بھی ہتھیانے کی کوشش کی تو وہ میدان جنگ بن جائے گی،فلسطینی تنظیموں کا انتباہ
صیہونی حکومت کے مقابل ڈٹ جانا اور استقامت کا استحکام ضروری ہے، مزاحمتی تنظیمیں،فلسطینیوں کو تین جانب سے مسلط کردہ جنگ کا سامنا ہے،اسماعیل ہنیہ

مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک)اسرائیلی حکومت نے اندرونی اختلافا ت کی وجہ سے الحاقی منصوبہ موخر کردیا، اسرائیلی وزیر خارجہ گبی اشکنزی نے واضح کیا کہ غرب الاردن کے انضمام کے منصوبے پر یکم جولائی کو عملدرآمد موخر کردیا گیا ہے ،اس کی وجہ اسرائیلی حکومت کے اندرونی اختلافات ،فلسطینی تنظیموں اور بین الاقوای دباو قرار دیا جارہا ہے ،ادھرحماس ، جہاد اسلامی اور عوامی محاذ نے بڑے پیمانے پر استقامت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر دشمن نے سرزمین فلسطین کی ایک بالشت زمین بھی ہتھیانے کی کوشش کی تو وہ صیہونی دشمن کے خلاف میدان جنگ بن جائے گی ،مشترکہ بیان میں صیہونی حکومت کے مقابلے میں ڈٹ جانے اور استقامت کے استحکام کو ضروری قرار دیاگیا اور کہا گیا کہ غاصب حکومت کے ساتھ تمام سیکورٹی، سیاسی اور اقتصادی سمجھوتوں کومنسوخ کردیا جائے ، ہمارا اتحاد، دشمنوں کے خلاف جنگ کے میدان میں عملی شکل میں ظاہر ہوگا،ا±دھر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اس وقت امریکا اور صیہونی حکومت کی جانب سے مسلط کی جانے والی سہ جانبہ جنگ کا سامنا ہے ، غرب اردن کواسرائیل میں ضم کرنے کا پہلا ہدف نسل پرستانہ سوچ کو تقویت دے کر فلسطینیوں کو ان کے آبائی علاقوں سے بے دخل کرنے کاراستہ ہموار کرنا ہے ، دوسرا مقصد گریٹر یروشلم کے منصوبے پرعملدرآمد کرنا اور تیسرا مقصد آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کے تمام راستے کو بند کرنا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular