Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اسرائیل مخالف 5قراردادیں منظور، اسرائیلی عزائم تشویشناک ہیں (اقوا م متحدہ )

مسئلہ فلسطین کے حل، صیہونی آبادکاری،گولان پر قبضہ کیخلاف قراردادوں کی منظوری ، فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی،عالمی برادری
یہودی آبادکاریاں گزشتہ چار برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، جس سے مذاکرات کے ذریعے تنازعے کے حل کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں ، سیکریٹری جنرل
نیویارک (نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل کیخلاف 5قرادادیں منظور کرکے صیہونی حکومت کو واضح پیغام دے دیا، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی فلسطینی سرزمین پر تعمیرات اور توسیع عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں جس سے حالات مزید کشیدہ ہوجائیں گے، تفصیلات کے مطابق جنرل اسمبلی نے فلسطین اور شام کے علاقے جولان کی حمایت میں پیش کی گئی 5قراردادوں کو منظور کر لیا،دودسمبر کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع منعقدہ اجلاس میں پہلی قرارداد میں مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے پرامن ذرائع کے استعمال پرزور دیا گیا، قرار داد کی حمایت میں 145 اور مخالفت میں 7 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 9 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا، ذرائع ابلاغ کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کی مہمات کے فروغ، فلسطینیوں کے حقوق اور صیہونی آبادکاری اور بستیوں کی تعمیر کے غیر قانونی ہونے سے متعلق تین قراردادیں بھی کثرت رائے منظور کی گئیں ، وادی گولان پر اسرائیلی قبضے خلاف قرار داد کی حمایت میں 88 ممالک نے رائے دی،9 ارکان نے مخالفت کی اور 62 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا، امریکا، آسٹریلیا،کینیڈا،مارشل آئی لینڈاور مائیکرو نیشیا سمیت پانچ ممالک نے تمام پانچوں قراردادوں پر اسرائیل کی حمایت کی،قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کے حل اور فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی،اجلاس سے ورچوئل خطاب میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے عزائم تشویشناک ہیں ، مغربی کنارے پر تعمیرات اور یہودی آبادکاریاں گزشتہ چار برسوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جس سے مذاکرات کے ذریعے تنازعے کے حل کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں جب کہ کورونا وائرس کی وبائی صورت حال نے پہلے سے انتہائی سنگین صورت حال کو مزید خراب کردیا ہے ، پر تشدد کارروائیاں ، غزہ میں آزادانہ نقل و حمل پر پابندی، اشتعال انگیزی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular