
ابوجا : نائیجیریا کی عدالت نے ایک بار پھر اسلامی تحریک کے قائد آیت اللہ شیخ زکزاکی کے مقدمے کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کر دی، کدونا ہائیکورٹ نے سماعت ملتوی کرنے کی وجہ مقدمے سے متعلق ایک فائل کی عدم دستیابی قرار دیا، تاہم آیت اللہ شیخ زکزاکی کے وکیل نے سماعت سے پہلے ہی تمام دستاویزات عدالت میں پیش کیں، آیت اللہ شیخ زکزاکی کے بیٹے محمد ابراهیم زکزاکی نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کو جیل میں کورونا ہو گیا ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے، والدہ کی حالت تشویشناک ہونے کے باوجود جیل حکام انھیں اسپتال منتقل نہیں کر رہے ہیں اور انھیں کسی بھی قسم کی طبی سہولیات میسر نہیں ہیں۔


































