شام کی صورتحال انسانی المیہ،اسلامی ممالک بحران حل کرانے میں کردار اداکریں
لاہور (پ ر) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سیدنیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی اسلام کے آغاز اور کامیابی میں مرکزیت ایک مسلّمہ امر ہے،اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ اہل بیتؑ کے ذریعہ صدیوں بعد ہم تک جو اسلام پہنچا ہے اسے لانے والے جناب ِ سیدہئ کے والد بزرگوار، قربانیاں دینے والے ان کے شوہراور اسلام کی حفاظت کرنے والے اِس مقدس بی بی کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں،جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبہ جمعہ میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ اِدلب،شام کی صورتحال انتہائی تشویشنا ک ہے جسے بین الاقوامی ادارے انسانی المیہ قرار دے رہے ہیں،اسلامی ممالک کو اِس سنگین بحران کا حل سوچنا چاہیے، گذشتہ دِنوں یمن میں سعودی بمباری سے کافی بے گناہ شہری اور عورتیں،بچے شہید ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں حکومت کو آگاہی مہم شروع کرنی چاہیے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- آغازِ اسلام میں بی بی فاطمہ ؑکی مرکزیت مسلّمہ امر…
آغازِ اسلام میں بی بی فاطمہ ؑکی مرکزیت مسلّمہ امر ہے،علا مہ نیاز نقوی
-
Ilyas - فروری 27, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 24
- 0 minute read


































