
مقبوضہ بیت المقدس: صیہونی آباد کاروں نے اپنے مقدس تہوار عید الفصح کے دوسرے روز مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ سات سو سے زائد صیہونی آباد کار منگل سے اب تک مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری اور سخت حفاظتی اقدامات کے سائے میں آبادکار دار المغاربہ کی سمت سے قبلہ اول کے احاطے میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والے درجنوں فلسطینی مسلمانوں کو زبردستی باہر نکال دیا۔
ادھر مذہبی تہوار عیدالفصح پر مسجدِ ابراہیمی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں واقع مسجدِ ابراہیمی میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قبر مبارک ہے۔


































