Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

صیہونی آبادکاروں کے حملے، گھروں، گاڑیوں اور کھیتوں کو آگ لگا دی

رام اللہ : مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں نے حملے کرکے فلسطینیوں کے گھروں، گاڑیوں اور کھیتوں کو آگ لگا دی۔ حماس نے آباد کاروں کے حملوں کو منظم دہشت گردی قرار دیا ہے۔
صیہونی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے کئی دیہات میں حملے کئے اور توڑ پھوڑ کی۔ یہ حملے فلسطینی کی گاڑی سے ایک آبادکار کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئے۔ آبادکاروں کے واٹس ایپ گروپس میں انتقام کی مہم چلانے کی کال دی گئی، جس کے بعد مختلف علاقوں میں آبادکاروں نے بیس سے زائد حملے کئے۔ آبادکاروں نے حملے کرکے گھروں، گاڑیوں اور کھیتوں کو آگ لگا دی۔ اقوام متحدہ کے مطابق یکم مارچ سے اب تک آبادکاروں کے حملوں میں چھ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
حماس رہنما محمود مرداوی نے مقبوضہ مغربی کنارہ میں آباد کاروں کے حملوں کو قابض حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی منظم دہشت گردی قراردیا ہے اور کہا ہےکہ آباد کاروں کی جانب سے قتل و غارت، آتش زنی اور خوف و ہراس پھیلانے کے جرائم اپنے ان اہداف کو حاصل نہیں کر سکیں گے۔ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے تمام منصوبے ناکام ثابت ہوں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular