
نابلس: صیہونی آبادکاروں نے فوجی سرپرستی میں مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی دیہات پر حملہ کرکے تباہی مچادی۔ نابلس میں درجنوں مسلح صیہونی آبادکار فوجیوں کی سرپرستی میں فلسطینی دیہات حوارا، زاتارا، بورین اور اسیرہ القبلیہ میں گھس گئے اور جو چیز سامنے آئی اسے آگ لگادی اور تباہ کردیا۔ فلسطنیوں پر خنجروں، آہنی سلاخوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا جس سے 400 کے قریب فلسطینی زخمی ہوگئے جس میں کئی کی حالت نازک ہے۔ صیہونی آبادکاروں نے 30 گھر۔ سو سے زائد کاریں۔ سپرمارکیٹ ۔ دکانیں۔ درخت سمیت ہر چیز کو جلا ڈالا ۔ فلسطینیوں نے روکنے کی کوشش کی تو آبادکاروں کے تحفظ پر معمور فوجیوں نے شیلنگ کی اور گولیاں چلائیں۔ متاثرین نےصیہونی حملےکو ناقابل بیان، وحشیانہ اور بربریت کی انتہا قرار دیا ہے۔مقبوضہ بیت المقدس میں بھی صیہونی آبادکاروں نے فوجیوں کی سرپرستی میں شمال مشرقی دیہات جبہ اور مخمس کے داخلی راستوں کے قریب سے گزرنے والی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔ جس سے کئی کار سوار زخمی ہوگئے اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلح فلسطینی نے فائرنگ کرکے امریکی نژاد اسرائیلی کو ہلاک کردیا۔


































