Sun Oct 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

روزانہ کی خبریں

صیہونی آبادکاری عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، او آئی سی

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی آبادکاری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ او آئی سی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں القدس الشریف سمیت مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں ایک ہزار سے زائد نئے مکانات کی تعمیر کے لیے ٹینڈر دینے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔او آئی سی نے اس بات پر زور دیا کہ نوآبادیاتی آباد کاری کی پالیسی غیر قانونی ہے اور یہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ او آئی سی نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قراردادوں کو نافذ کرنے میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے اور قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ فلسطینی عوام، ان کی سرزمین اور مقدسات پر حملوں کو روکے۔
دوسری جانب خلیج تعاون کونسل نے اسرائیلی وزیرخزانہ کے متنازع بیان پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا جس میں واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو نشانہ بنانے والے تمام اقدامات اور بیانات کا جواب دینے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔ اور اسرائیل فلسطین تنازع کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل تک پہنچنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular