
رام اللہ : صیہونی فوج کی درندگی جاری ہے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک نوجوان فلسطینی کو شہید کردیا ہے۔ صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے قریب البریح شہر میں کریک ڈاؤن کیا۔ فوجیوں کی فائرنگ سے تئیس سالہ یزان عمر جمیل خصیب زخمی ہوگیا۔ اسے اسرائیلی فوجیوں نے تشویشناک حالت میں گرفتار کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کی تعداد 89 ہو گئی ہے، جن میں 17 بچے اور ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں۔ ادھر ہیبرون کے شمال میں بیت عمر قصبے میں اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران چار فلسطینی زخمی ہوئے۔ جس میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔


































