
غزہ: ظالم و جابر صیہونی فوج کے محصور غزہ پر حملے جاری ہیں۔ تازہ حملے میں تین فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے علاقے النصر میں ایک رہاٗشی عمارت کو نشانہ بنایا۔ جس سے عمارت کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا۔ حملے میں میں تین فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہو گئے۔ جس میں اسلامی جہاد کے سینیئر کمانڈر ایاد العبد الحسنی بھی شامل ہیں۔ منگل سے غزہ پر جاری صیہونی جارحیت میں شہدا کی تعداد 33 تک جاپہنچی ہے۔ ادھر اسرائیل نے جنگ کے دوران اپنے نئے ہتھیاروں کے تجربات بھی شروع کردئے ہیں۔ غزہ پر حملوں کے دوران ڈیوڈ سلنگ میزائل ڈیفنس سسٹم کا تجربہ بھی کررہا ہے۔ اس سسٹم کو دوسری مرتبہ موثر انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔


































