
رام اللہ : جنوبی غرب اردن کی ایک کالونی پر صیہونی فوجیوں کی یلغار میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوجیوں نے جنوبی جنین میں واقع الزیابدہ کالونی پرحملہ کیا۔حملے کے بعد فلسطینی نوجوان مقابلے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے اور اس درمیان صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کئی فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔ قلقیلیہ علاقےکی عزون کالونی کے قریب بھی فلسطینی نوجوانوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔


































