
جنین : صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر دھاوا بول کر مزید چار فلسطینی شہید اور بیس زخمی کردئے۔ صیہونی فوج کے درجنوں خفیہ اہلکار عام گاڑیوں میں سوار ہوکر جنین میں گھسے اور کارروائی شروع کردی۔ فوجیوں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں جس سے چار فلسطینی شہید ہوگئے جس میں ایک کم عمر لڑکا بھی شامل ہے۔ صیہونی درندگی کیخلاف فلسطینی باہر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ فوجیوں نے مظاہرین پر بھی گولیاں برسادیں۔ فائرنگ سے مزید 20 فلسطینی زخمی ہوئے۔جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ چاروں شہدا کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں مارے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 88 ہو گئی ہے۔ جن میں 16 بچے اور ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں۔


































