Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یمن کا اسرائیل کی وزارت جنگ پر کامیاب میزائل حملہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن نے اسرائیل کی وزارت جنگ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا کیا کہ یمن نے ایک منفرد آپریشن کے دوران اسرائیل کی وزارت جنگ کو مقبوضہ یافا کے علاقے میں نشانہ بنایا ہے۔ سریع نے مزید بتایا کہ یہ آپریشن ایک بیلیسٹک ہائپر سونک میزائل فلسطین 2 کے ذریعے کیا گیا اور یہ بالکل درست طور پر اپنے ہدف کو جا پہنچا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل کے دفاعی نظام اس میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔ صیہونی میڈیا نے آج صبح فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں میزائل حملے کے خطرے کے لئے الارم بجنے کی خبر دی تھی۔ خبری ذرائع نے بتایا کہ تل ابیب کے میٹروپولیٹن علاقے میں دفاعی نظام فعال ہو گیا تھا اور متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ صیہونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حملے کے دوران پناہ کی تلاش میں 11 آباد کار زخمی ہوئے، بعض ذرائع نے 15 کے زخمی ہونے کی نشاندہی کی ہے۔ حملے کے بعد تقریباً 2 ملین شہری پناہ گاہوں میں پناہ گزین ہو گئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular