Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

یمنی فوج اور انصار اللہ کا ریاض سمیت تین شہروں میں فوجی مراکز پر حملہ


دفاعی توازن 4 آپریشن کے تحت سعودی وزارت دفاع، انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرزاور ریاض، جیزان اور نجران میں کئی فوجی مراکز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا
حملے کو ناکام بناکر ملک کو بڑی تباہی سے بچالیا،سعودی حکام،یہ آپریشن عظیم یمنی قوم کے خلاف شدید سعودی محاصرے اور مجرمانہ جنگی اقدامات کا جواب ہے،ترجمان
صنعا (نیوز ڈیسک) یمنی فوج اور انصار اللہ نے سعودی دارلحکومت ریاض سمیت تین شہروں میں فوجی مراکز پر حملے کرکے ایک بار پھر آل سعود میں کھلبلی مچادی ، دفاعی توازن 4 آپریشن کے تحت سعودی وزارت دفاع، انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز ، سلمان ایئربیس سمیت ریاض، جیزان اور نجران میں کئی فوجی مراکز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ، آپریشن میں ڈرون طیاروں کے ساتھ ساتھ "قدس” اور "ذوالفقار” نامی بیلسٹک و کروز میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا،سعودی حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ، سعودی ترجمان کے مطابق یمن سے 3 میزائل اور 8 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا دیا، ملک کو بڑی تباہی سے بچالیاتاہم یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ جارح سعودی عرب کے اہم فوجی و حساس مراکز کیخلاف یہ آپریشن عظیم یمنی قوم کے خلاف شدید سعودی محاصرے اور مجرمانہ جنگی اقدامات کا جواب ہے ، جب تک یمن کا سرحدی محاصرہ اور یمن کے خلاف ہونے والے جارحانہ اقدامات ختم نہیں کر دیئے جاتے اور یمن کی آزادی اور خودمختاری بحال نہیں ہو جاتی، جارح قوتوں کے خلاف اس سے بھی بڑھ کر شدید اور قوی آپریشنز جاری رہیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular