
صنعا :یمنی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نےصوبہ حجہ کے ضلع اور سرحدی شہرحرض میں سعودی اتحادکے آلہ کاروں کی پیشرفت روکتے ہوئے الکسّاره کے پہاڑی سلسلے کو آزاد کرالیا ہے۔ حرض یمن کے اہم شہروں میں سے ہے جو سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے جوڑتا ہے۔ ادھر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں حرض پر بمباری کی۔ جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے ضلع جوبہ اور وادی پر چھ بار اور صوبہ بیضاء کے ضلع السودایہ پر دو بار بمباری کی۔ صوبہ صعدہ کے شدا سرحدی علاقے کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کی توپوں کی گولہ باری میں دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔


































