Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

یمن جارحیت کے 5سال،الجوف بھی آزاد کرالیا گیا

ہزاروں حملوں کے باوجود جارحین کو کچھ حاصل نہ ہوسکا،الجوف پرسعودی فضائیہ کے 250 سے زیادہ حملے،جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان
سعودی عرب کی نظر میں فلسطین کی آزادی کے لئے کوشش اور اسرائیل سے دشمنی، کبھی نہ معا ف کرنیوالے جرائم ہیں،یمن پر اسی ہدف سے حملہ کیا گیا،انصار اللہ
صنعا(نیوز ڈیسک) یمن پر عرب اتحاد کی جارحیت کے پانچ سال مکمل ہوگئے، ہزاروں حملوں کے باوجود جارحین کو کچھ حاصل نہ ہوسکا، یمنی فوج نے رضاکاروں کی مدد سے صوبہ الجوف کو بھی چھڑالیا، مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے سعودی عرب کی سرحدوں کے اندر درجنوں میزائل اور ڈرون حملوں کا دعوی کرتے ہوئے صوبہ الجوف کی آزادی کا باضابطہ اعلان کردیا،ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے سینکڑوں کرائے کے فوجی الجوف کے محاذ پر بھیجے تھے اور سعودی فضائیہ نے ڈھائی سو سے زیادہ حملے بھی کیے جسے یمنی فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے ناکام بنا دیا، مختلف میزائلوں کے ذریعے سعودی فوجی اور اقتصادی اہداف کے خلاف 54 سے زیادہ حملے کیے ہیں جس میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ,ایک طیارے کو مار گرایا گیا،انصار اللہ کے سیکریٹری جنرل سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، امریکا اور اسرائیل کے ہاتھوں کے کھلونے ہیں، سعودی عرب کی نظر میں فلسطین کی آزادی کے لئے کوشش اور اسرائیل سے دشمنی، کبھی نہ معاف کئے جانے والے جرائم ہیں، انہوں نے کہا کہ یمن پر سعودی اتحاد کا حملہ بھی اسی ہدف کے تحت کیا گیا تاکہ یمن کے عوام ان دونوں ممالک کے زیر تسلط رہ کر امریکی نظام میں باقی رہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular