ڈیفنس سسٹم میں ثاقب اول، دوم، سوم اور فاطراول میزائل شامل، سعودی اتحاد کو آئندہ فضائی حملوں کی جرات نہیں ہوگی،صورتحال تبدیل ہوجائے گی، انصار اللہ
سعودی سرحدوں کے اندر نیاآپریشن، میزائلوں اور ڈرونز سے مختلف اہداف پر حملے،جنگ بند نہ کی تو آرامکو سے تیل برآمدات کو ناممکن بنا دیا جائیگا،یمنی افواج
صنعا (نیوز ڈیسک) یمن میں فوج اور انصار اللہ کی جانب سے ائرڈیفنس سسٹم کی رونمائی نے عرب اتحاد کے ہوش اڑادئے،ڈیفنس سسٹم میں ثاقب اول، ثاقب دوم، ثاقب سوم اور فاطراول میزائل شامل ہیں، اور یہ چاروں میزائل اندرونی طور پر تیار کئے گئے ہیں، اعلیٰ سپریم کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کا کہنا تھا کہ نئے دفاعی سسٹم سعودی اتحادکیخلاف جنگ کی صورتحال کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے، یہ پیشرفت انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کی جانب سے دفاعی طاقت میں اضافے کے وعدوں کا حصہ ہے،یمن کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایئر ڈیفنس سسٹم کی تقویت کے نتیجے میں سعودی اتحاد کو آئندہ فضائی حملوں کی جرات نہیں ہوگی، ادھریمنی مسلح افواج نے سعودی سرحدوں کے اندر، تھرڈ ڈیٹیرنس آپریشن کے نام سے نیا آپریشن شروع کردیا، آپریشن کے پہلے دن 2 قدس بیلسٹک میزائیلوں،12 صماد ڈرون طیاروں اور دور مار متعدد ذوالفقار میزائلوں سے مغربی سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور دوسرے حساس مقامات کو نشانہ بنایا گیا، یمنی فوج اور عوامی فورسز کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے جیزان صوبے کے علاقے الخوبہ میں سعودی جاسوس طیارے کو تباہ کر دیا، سعودی عرب نے یمن سے داغے گئے متعدد میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، میزائلوں کے ذریعے متعدد سعودی شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم انہیں فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا،مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع کے مطابق یہ آپریشن سعودی جارحیت اور مجرمانہ اقدامات کے خلاف یمنی فوج کی منطقی جواب اور قانونی حق شمار ہوتا ہے،یمن کے مستعفی صدر عبد ربو منصور ہادی کے مارب میں فوجی اڈے پر میزائل سے حملہ کیا گیا، قومی حکومت کے وزیراعظم عبدالعزیز بن جبتور نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کو کسی بھی میدان میں کامیابی نصیب نہیں ہوئی ہے، اگر سعودی عرب نے جنگ بند نہ کی تو آرامکو کی تیل تنصیبات سے تیل برآمدات کو ناممکن بنا دیا جائیگا، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مجازہ کے علاقے میں سعودی اتحاد میں شامل فوجیوں کی پیشقدمی ناکام بناد ی، جوابی حملوں میں سعودی اتحاد میں شامل فوجیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- یمن میں ائر ڈیفنس سسٹم کی رونمائی،عرب اتحاد کے ہوش…
یمن میں ائر ڈیفنس سسٹم کی رونمائی،عرب اتحاد کے ہوش اڑگئے
-
Ilyas - فروری 27, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 21
- 0 minute read


































