
غزہ: رفح میں صیہونی آپریشن کے بعد غزہ کی صورتحال انتہائی بدتر ہوگئی ہے۔ رفح کراسنگ پر اسرائیلی قبضے کے بعد چار دن سے غزہ میں خوراک کا ایک دانہ بھی داخل نہیں ہوسکا۔ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے بتایا کہ عالمی خوراک پروگرام اور اقوام متحدہ کی ایجنسی کے پاس اتوار تک کی خوراک باقی رہ گئی ہے۔ ایندھن اور اسٹاک نہ ہونے سے بارہ میں سے آٹھ بیکریوں نے کام بند کردیا ہے۔ باقی چار بھی پیر تک کام بند کردیں گی۔ دوسری جانب غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہوچکے ہیں۔ مریضوں کے لیے آکسیجن۔ دوا اور طبی سامان ختم ہوچکا ہے جبکہ بجلی سمیت دیگر سہولیات بھی ختم ہوچکی ہیں۔ سہولیات نہ ہونے سے شدید زخمی خواتین اور بچے دم توڑ رہے ہیں۔ سول ڈیفنس کے عملے نے کہا کہ شمالی غزہ کے تمام اسپتال اب بند ہیں۔


































