
اوٹاوا:عالمی اویغور کانگریس کو امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا گیا۔ کینیڈا اور ناروے کے اراکین پارلیمنٹ نے عالمی اویغور کانگریس کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا۔ کانگریس کی نامزدگی انسانی حقوق کے لیے اس کی شراکت اور سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کیخلاف چینی مظالم کو اجاگر کرنے کی خدمات کے باعث کی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب جرمنی میں مقیم گروپ کو اس اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔کانگریس کے صدر ڈولکن عیسیٰ نے کہا کہ امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد ہونا ان کی تنظیم کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ یہ نامزدگی ایغوروں کے حقوق کے لیے ہماری پرامن جدوجہد کو چین کی جانب سے دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے ساتھ جوڑنے کی کوششوں کے باوجود ہوئی ہے۔


































