Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

امام خمینی ؒ کے انقلابی اقدام سے مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اولین مسئلہ بن گیا، ولی امر المسلمین

تہران : ولی امر المسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جائے تو بھی استکباری قوتیں ایرانی قوم کے خلاف اپنی دشمنی سے باز نہیں آئیں گی کیونکہ وہ ایک محکوم ایران چاہتے ہیں۔ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی 34 ویں برسی کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نےکہا کہ دشمن ہماری پسپائی سے مطمئین نہیں ہیں، وہ ایران کو اسی مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جیسے انقلاب سے پہلے تھا۔ وہ ایک ایسا ایران چاہتے ہیں جو ان کا مطیع ہو اور جس کی کوئی شناخت نہ ہو۔
لوگوں کے ایمان اور امید کو تباہ کرنے کی دشمن کی کوششوں کے بارے میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ مغربی سیکیورٹی اداروں کی طرف سے مختلف فسادات میں مالی، ہتھیار اور میڈیا کی مدد فراہم کی جاتی رہی۔ فسادات میں دشمنوں کی منصوبہ بندی ایسی تھی کہ لوگ سمجھنے لگے تھے کہ اسلامی جمہوریہ کا کام ختم ہو گیا، لیکن ان احمقوں نے اپنی غلطی دہرائی تھی۔
آپ نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی نئی نسلوں کو امام رحمۃ اللّٰہ علیہ کے بارے میں مزید جاننے کی ضرورت ہے۔ امام بزرگوار ابن سینا اور شیخ طوسی سے زیادہ متنوع شخصیت کے حامل ہیں۔ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا روشن چہرہ اپنی دلکش اور دلفریب انداز میں سب کے سامنے اپنا تعارف کرواتا ہے۔ امام نے شہنشاہیت کا تختہ الٹ کر اس کی جگہ عوامی جمہوریت کو بحال کر دیا۔ انقلابِ اسلامی نے ظلم و استبداد کو آزادی میں بدل دیا۔ انقلابِ اسلامی نے "ہم کر سکتے ہیں” کے جذبے کو پروان چڑھایا۔ امام رحمۃ اللّٰہ علیہ کے انقلابی اقدام سے مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اولین مسئلہ بن گیا۔ آپ نے مزید کہا کہ امام رحمۃ اللّٰہ علیہ کو تاریخ کے اوراق سے حذف نہیں کیا جا سکتا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular