Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پشاور خودکش حملہ کے سہولت کار کیوں مارے گئے، زندہ کیوں نہیں پکڑا گیا، خیبر پختونخوا اسمبلی میں سوال

پشاور : خیبر پختونخوا اسمبلی میں پشاور خودکش دھماکے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئے ، اپوزیشن نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کی جانب سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں تک پہنچنے کا دعوی پھر انہیں مار دینے کی خبر عوام سے مذاق ہے جبکہ صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا کہ صوبائی حکومت ہرگز غافل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی صدارت میں منعقد ہوا، اے این پی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خوشدل خان نے صوبہ میں امن و امان کی صورت حال پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان دعویٰ کرتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہے کہ دہشتگرد کہاں سے آتے ہیں اگر ایسا ہے تو پھر دیر کس بات کی ، ادارے ان کیخلاف عملی اقدامات اٹھاکر کیفر کردار تک کیوں نہیں پہنچاتے؟ خوشدل خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی آئینی، قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ موجودہ حکومت اس آئینی ، قانونی اور اخلاقی فرض کی انجام دہی میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔ پیپلز پارٹی کی نگہت اورکزئی نے کہاکہ وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ سب کچھ پتہ چل گیا ہے اگلے روز خبر آتی ہے کہ پشاور خودکش حملہ کے سہولت کار مارے گئے ، کیوں مارے گئے ہیں ان کو زندہ کیوں نہیں پکڑا گیا جب ہمارے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو معلوم ہے کہ یہ کون لوگ ہیں تو عوام کے سامنے کیوں نہیں لیکر آتے، آخر یہ دہشت گرد پشاور کے داخلی راستوں پر قائم 30 ناکوں کو کیسے پار کرتے ہیں؟ کوچہ رسالدار خودکش حملہ فرقہ وارانہ فسادات کی سازش تھی جو پشاور کے شہریوں نے ناکام بنادی.

مزید پڑھیے

Most Popular