
تہران : ایران کے تابڑ توڑ حملے پر امریکی صدر اپنے حیرانی و پریشانی کو بیان کیے بغیر نہ رہ سکے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانیوں نے ہمارے طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ آر فورڈ پر سترہ مختلف زاویوں سے حملہ کیا۔ ہم سمجھے مارے گئے۔ ایران کا حملہ بہت شدید تھا۔ جہاز پر موجود لوگ جان بچانے کیلئے بھاگے۔ بحری بیڑے پر جہازوں نے فوراً اڑان بھری۔ صورتحال دیکھ کر اندازہ ہوگیا تھا کہ ہم مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ بڑی مشکل سے جان بچا کر بھاگے۔


































