Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

مغربی ممالک تعلیم یافتہ اور ہنرمند افغانوں کی امیگریشن روکیں،امیرخان متقی

کابل: طالبان نے مغربی ممالک سے تعلیم یافتہ اور ہنر مند افغانوں کی امیگریشن روکنے کا مطالبہ کردیا۔ طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہاکہ دنیا کو یہ باورکرنا چاہیے کہ وہ اس تاثر کے تحت افغانوں کے لیے امیگریشن نہ کھولیں کہ افغانستان میں ان کی جان کوخطرہ ہے۔ تعلیم یافتہ اور ہنر مند افغانوں کو امیگریشن دینے کے عمل سے افغانستان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے امریکہ، کینیڈا اور یورپی ممالک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افغانوں کو اپنے ملکوں میں بسا چکے ہیں۔ طالبان کے قائم مقام وزیر اطلاعات و ثقافت خیر اللہ خیرخواہ نے الزام لگایا تھا کہ کابل یونیورسٹی کے لیکچررز کو بیرون ملک سے دعوت نامے موصول ہو رہے ہیں کہ وہ ان کے ملک میں چلے آئیں۔ کابل یونیورسٹی کے نصف سے زیادہ لیکچررز، تقریباً 400 افراد، سیکیورٹی خدشات، طالبان کی پابندیوں اور دیگر سماجی اور معاشی مشکلات کی وجہ سے افغانستان سے ہجرت کر چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے مطابق لاکھوں افغان مہاجرین، پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے طور پر دنیا بھر میں بکھرے ہوئے ہیں، جس نے شام، وینزویلا اور یوکرین کے بعد افغانستان کو دنیا میں چوتھا ایسا ملک بنا دیا ہے جہاں سے بڑی تعداد میں پناہ گزیں آتے ہیں.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular