
تہران : عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے کہا ہے کہ عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سیکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد اور سرحدی تعاون پر بھی زور دیا۔عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے تہران میں ایرانی اور عراقی اعلیٰ سطح کے وفود کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عراق دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ انہوں نے تہران کے ساتھ سیکیورٹی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کا منصوبہ تعلقات کے فروغ کے لیے رہنما دستاویز ثابت ہوگا۔ ایران اور عراق کی سلامتی ایک دوسرے سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔ عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران میں تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئےگئے۔


































