Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے چوکنا رہنا چاہیے، آرمی چیف

کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں کسی بھی مہم جوئی کا مناسب جواب دینے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا اور آرڈیننس سنٹر ملیر میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران میجرجنرل شہاب شاہد کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔ کراچی آمد پر آرمی چیف کے ہمراہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید بھی تھے۔
بیان کے مطابق تقریب میں آرڈیننس کور کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سپہ سالار نے جنگ اور امن میں بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران کور کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کیا۔ 35ویں ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فضائیہ کی مکمل پیشہ ورانہ مہارت، اسکی قابل رشک کامیابیوں کو سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افسران کا جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ رہنا ضروری ہے جدید دور کے میدان جنگ میں برتری صرف اسی صورت میں برقرار رکھی جا سکتی ہے جب ہم عصری چیلنجوں کے لیے چوکنا رہیں اور ابھرتے جدید تصورات کے مطابق ان سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں۔ ہمیں کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں فوجی فاؤنڈیشن کا بھی دورہ کیا، اس دوران انہیں فوجی فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ سپہ سالار نے معیاری خدمات کی فراہمی، فوجی فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور عزم کو سراہا۔

مزید پڑھیے

Most Popular