
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل میں صیہونیوں کے حضرت مریم ؑ کے مزار کی بے حرمتی پر غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں سالانہ فلیگ مارچ کے دوران صیہونی آبادکار حضرت مریم کے مزار کے سامنے سے گزرے۔ ویڈیو میں آبادکاروں کو مزار کی جانب تھوکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔


































