Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

اصول پسند بھاری اکثریت سے کامیاب، دشمن کی پروپیگنڈہ مہم کے باوجود انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت قابل قدر ہے(ولی امر مسلمین)

دوسوسے زائد نشستوں پر اصول پسند16پر اصلاح پسند کامیاب،53 آزاد امیدوار کامیاب، باقی نشستوں پر دوبارہ الیکشن ہوگا
انتخابات میں عوام کو شرکت سے روکنے کیلئے تشہیراتی مہم اور پروپیگنڈہ کئی ماہ قبل شروع ہوگیا تھا،سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے سب کو تیار رہنا چاہئے،ولی امر مسلمین
تہران (نیوز ڈیسک) ایران کے پارلیمانی الیکشن میں اصول پسندوں نے میدان مار لیا،پارلیمنٹ کی دوسو سے زائد نشستوں کیلئے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی، ڈھائی کروڑ کے قریب ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے بتایا کہ ووٹنگ کی شرح 42.57 فیصد رہی، انہوں نے انقلاب کے بعد کم ترین شرح کی وجہ کرونا وائرس کو قراردیا، غیر سرکاری نتائج کے مطابق اصول پسندوں نے 178 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی، 53 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ اصلاح پسند صرف 16 نشستیں ہی جیت سکے، باقی نشستوں پر کوئی امیدوار مقررہ کم سے کم 20فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا لہذا ان حلقوں میں دوبارہ پولنگ ہوگی، ولی امرمسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے انتخابات کے بڑے امتحان میں دشمنوں کی موقع پرستی اور پروپیگنڈے کو ناکام بنانے پر ایرانی عوام کی تعریف کی ہے اور کہا کہ ملک کے مختلف ستونوں اور اداروں کو نقصان پہنچانے کی دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں سب کو ہوشیار اور ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے سب کو تیار رہنا چاہئے، درس خارج دیتے ہوئے ولی امرمسلمین نے کہاکہ انتخابات میں ایرانی عوام کو شرکت سے روکنے کی اغیارکی منفی تشہیراتی مہم اور پروپیگنڈہ کئی ماہ قبل شروع ہوگیا تھا اور انتخابات کی تاریخ قریب آنے پر ان میں شدت پیدا ہوگئی، انتخابات سے دو روز قبل تو کورونا وائرس کے بہانے اغیار کی پروپیگنڈہ مشینریوں اور ذرائع ابلاغ نے ایرانی عوام کو انتخابات میں شرکت سے روکنے کے لئے کوئی بھی کسر باقی نہیں رکھی اس کے باوجود انتخابات میں بھرپور شرکت پر خداوند متعال کا شکر گذار اور عوام کو سراہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام سے دشمن کی عداوت صرف معیشت، ثقافت اور عوام کے دینی اور انقلابی عقائد و اقدار تک محدود نہیں بلکہ وہ ایرانی عوام کے انتخابات کے بھی مخالف ہیں، کیونکہ دشمن نہیں چاہتے کہ دین کے نام پر اور انقلاب کی حفاظت کے لئے پولنگ اسٹیشنوں پر عوام کی شرکت ایک حقیقت میں تبدیل ہو، انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوری نظام میں انتخابات کا انعقاد دشمنوں کے اس دعوے پر خط بطلان کھینچ دیتا ہے کہ دین آزادی اور جمہوریت کا مخالف ہے، ایران میں انتخابات اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ دین ھمہ جانبہ جمہوریت کا مظہر کامل ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular