پاسدران انقلاب نے امریکی ہیبت کا بت پاش پاش کردیا،فوجی اڈے پر حملے سے امریکی ساکھ کوجو نقصان پہنچا امریکی حکام اسکی کبھی تلافی نہیں کرسکیں گے
دشمن کے مذاکرات فریب اور دھوکاہیں،، طیارہ حادثے سے جتنا زیادہ ہم سوگوار و غمزدہ ہوئے دشمن اتنا ہی زیادہ خوش ہوا،نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب
تہران (نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کی طرح یورپی ممالک بھی ایران کو جھکانے میں ناکام رہیں گے،سردار قاسم سلیمانی کا قتل بزدلانہ اقدام تھااس کا پاسداران انقلاب جواب دے کر نہ صرف امریکا کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا بلکہ اس کی ہیبت کا بت بھی پاش پاش کردیا، دنیا میں اس کی ساکھ اور دبدبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، امریکی حکام اس کی بھرپائی اور تلافی کبھی بھی نہیں کرسکیں گے،تہران میں نماز جمعہ کے لاکھوں افراد کے اجتماع سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہاکہ قاسم سلیمانی کا قتل دہشت گردانہ طریقے سے انجام دیا گیا اور یہ قتل امریکا کی ذلت و رسوائی کا سبب بنا ہے، امریکی صدر کا اعتراف کرنے سے بڑی رسوائی اور کیا ہوگی،انہوں نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں برطانیہ،جرمنی اور فرانس کے تازہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ان تینوں یورپی ملکوں نے یہ اقدام صرف اس لئے کیا کہ تاکہ ایران میں رورنما ہونے والے حالیہ تاریخ ساز واقعات کی خبروں کو پس پشت ڈال دیں، یہ ممالک دھمکی دے رہے ہیں کہ ایران کا ایٹمی معاملہ دوبارہ سلامتی کونسل میں لے جائیں گے لیکن ہم انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ جب تمہارا سرغنہ امریکا ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکا تو تمہاری کیا اوقات ہے،انہوں نے کہاکہ دشمن کے مذاکرات فریب اور دھوکاہیں،انہوں نے ایرانی عوام نے پچھلے دنوں جو جاودانی تاریخ رقم کی ہے اور جن کی وجہ سے یہ ایام، ایام اللہ ہوگئے، دشمن اور ان کے آلہ کار کوشش کررہے ہیں کہ اس جاودانی تاریخ کو لوگوں کے ذہنوں سے ختم کردیا جائے اور اس کے لئے انہوں نے مسافرطیارے کے حادثے کو بہانہ بنایا، طیارے کے حادثے سے جتنا زیادہ ہم سوگوار و غمزدہ ہوئے دشمن اتنا ہی زیادہ خوش ہوا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا کی طرح یورپی ممالک بھی ایران کو نہیں جھکا…
امریکا کی طرح یورپی ممالک بھی ایران کو نہیں جھکا سکیں گے (ولی امر مسلمین)
-
Ilyas - جنوری 24, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 26
- 0 minute read


































