
نیویارک: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینی حامی طلباء کی پرتشدد گرفتاریوں اور انہیں یونیورسٹی سے بے دخل کرنے کے امریکی حکومت کے عمل کو انسانی حقوق کے صریح خلاف قرار دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مظاہرہ کرنے والے طلباء کو نہایت پرتشدد انداز میں گرفتار اور بیدخل کر دیا گیا۔ ہم امریکی یونیورسٹیوں سے پرامن اور محفوظ مظاہروں میں طلباء کے حقوق کی حمایت کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔


































