Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

بزرگ عالم دین کی پگڑی گرانا مذہبی آزادی و انسانی وقار کی پامالی ہے، ہیومن رائٹس کونسل

اسلام آباد: ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے اڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والے تشدد کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھے۔ ہائی پریشر واٹر کے ذریعے ان کی پگڑی اتارنا مذہبی آزادی، انسانی وقار اور بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ کونسل نے کہا کہ یہ اقدام اظہارِ رائے کی آزادی اور پُرامن اجتماع کے حق پر بھی حملہ ہے، جو پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے تحت محفوظ ہیں۔ کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری اور شفاف کارروائی کی جائے۔ بیان میں مذہبی شخصیات، خواتین اور پُرامن مظاہرین کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل کے مطابق شہریوں کو ذلیل یا خوفزدہ کرنے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال ناقابلِ قبول ہے اور اسے فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular