Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

امریکا: چینی شہریوں پر جائیداد خریدنے پر پابندی لگانے پر غور

نیویارک : ٹیکساس کے بعد امریکا کی کئی ریاستوں نے چینی شہریوں پر جائیداد خریدنے پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا۔ امریکی ریاست ٹیکساس کی سینیٹ نے حال ہی میں بل 147 منظور کیا ہے جس کے تحت چین، ایران، شمالی کوریا اور روس کے شہریوں اور کاروباری ادارے ریاست میں جائیداد نہیں خرید سکیں گے۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ اس پابندی کو دوسری ریاستوں تک توسیع دینے کے خواہاں ہیں۔ ان کوششوں سے فلوریڈا، آرکنساس اور کئی دیگر ریاستیں ایک بل کی تجویز پیش کر رہی ہیں جو چینی شہریوں اور کمپنیوں کو زمین کی خریداری سے روک دے گا۔ چین کی وزارت خارجہ نے جائیداد خریدنے پر پابندی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ قومی سلامتی کے تصور کو عام کرنا اور اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے مسائل کو سیاسی بنانا مارکیٹ اکانومی اور بین الاقوامی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون فطرت کے لحاظ سے باہمی طور پر فائدہ مند ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular