
PALM BEACH, FLORIDA – DECEMBER 29: U.S. President Donald Trump holds a press conference with Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu at his Mar-a-Lago club on December 29, 2025 in Palm Beach, Florida. The two leaders held a bilateral meeting to discuss regional security in the Middle East as well as the U.S.-Israel partnership. (Photo by Joe Raedle/Getty Images)
واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے سینئر مشیروں نے وزیر اعظم نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کی پالیسیوں کو تبدیل کریں ورنہ امن عمل پٹڑی سے اتر جائے گا۔ امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق صدر اور ان کے مشیروں نے نیتن یاہو سے کہا کہ وہ اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کریں اور آباد کاروں کے تشدد، فلسطینی اتھارٹی کی مالی امداد اور آباد کاری میں توسیع کے بارے میں بڑھتے خدشات کو دور اور چیزوں کو پرسکون کریں۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کا پیغام یہ تھا کہ مغربی کنارے میں تبدیلی کا راستہ یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور ابراہم معاہدے میں پیشرفت کے لیے اہم ہے۔ ٹرمپ کی ٹیم نے بتایا کہ مغربی کنارے میں پرتشدد اضافہ غزہ کے معاہدے کو متاثر کرے گا اور ابراہیم معاہدے کو وسعت دینے کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح ہونے کے لیے بہت کم وقت دیا جا رہا ہے اور اگر اس پر عمل نہ ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔


































