Sat Oct 10, 2026

گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور

روزانہ کی خبریں

امریکا: شکاگو میں یوم آزادی کی پریڈ پرفائرنگ، 6 افراد ہلاک، دو درجن سے زائد زخمی

شکاگو : امریکی ریاست الینیوس کے شہر شکاگو میں آزادی پریڈ پر فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے واقعہ کے کئی گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا. پولیس کےمطابق شکاگو کے نواحی علاقے ہائی لینڈ پارک میں ملزم نے بلند عمارت کی چھت سے دور مار خود کار رائفل کےذریعے آزادی پریڈ پر گولیاں برسائیں اور فرار ہوگیا واقعہ میں استعمال کی گئی رائفل قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مل گئی ہے رائفل پر پائے گئے انگلیوں کے نشانات سے
واقعہ میں ملوث 18 سالہ نوجوان کی رابرٹ کریمو کے نام سے شناخت ہوئی، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پوچھ گچھ کیلئے ملزم کے والدین کو حراست میں لے لیا ہے ملزم کا تعلق سفید فام خاندان سے ہے تاہم اس کا ابھی تک کسی سفید فام بالا دستی کے حامی گروپ سے تعلق کا ثبوت نہیں ملا ہے. شکاگو میں آزادی پریڈ پر فائرنگ کے بعد امریکا بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے امریکی حساس ادارے نے امریکا بھر میں جشن آزادی کی پریڈز اور آتشبازی کےدیگر پروگرام منسوخ کرنے کی تجویز دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ بلند بالا عمارتوں کے نزدیک تقریبات کے انعقاد سے گریز کیا جائے یا پھر اطراف کی عمارتوں پر پولیس کے اسنائپرز لازمی طور تعینات کئے جائیں.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular