
مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی درخواست مسترد کرنے پر امریکا نے عالمی فوجداری عدالت کے مزید دو ججوں پر پابندیاں لگادیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہےکہ ججوں نے اسرائیل کی رضامندی کے بغیر اسکے شہریوں کی تحقیقات، گرفتاری، حراست یا ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے دونوں ججوں نے آئی سی سی کی کوششوں میں براہ راست مداخلت کی۔ مارکو روبیو نے کہا کہ آئی سی سی اسرائیل کو نشانہ بنانے والی سیاسی کارروائیوں میں مصروف ہے، جس نے تمام اقوام کے لیے ایک خطرناک مثال قائم کی ہے۔ آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاندیاں ایک غیرجانبدار عدالتی ادارے کی آزادی کے خلاف ایک کھلا حملہ ہے جو تمام خطوں سے اس کے ریاستی فریقوں کے عطا کردہ مینڈیٹ کے مطابق کام کرتا ہے.


































