Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی، صدر مسعود پزشکیان نے امریکی درخواستوں کو سنجیدگی سے لینے کا کہا۔
اپنے بیان میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ صدر نے مذاکرات کے ذریعے جنگ کو خاتمے کی جانب لے جانے پر زور دیا، مسعود پزشکیان کی تجویز پر باقر قالیباف کو مذاکراتی ٹیم کی قیادت کے لئے منتخب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ثالثوں کو بتایا کہ عارضی نہیں بلکہ مستقل جنگ بندی چاہتے ہیں، دشمن ایران کو سرنڈر کرانے، رجیم چینج کرنے میں ناکام رہا، ملک کو تقسیم کرنے اور اندرونی بدامنی پیدا کرنے کے منصوبے بھی ناکام ہوئے، دشمن نے جو بھی منصوبہ آزمایا اسے ناکامی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ صدر پزشکیان نے کردی زبان میں گفتگو کی جس سے عراقی کردستانی عوام بھی ایران سے جڑ گئے، 40 روزہ جنگ کے دوران ایران اور آذربائیجان کے تعلقات میں بھی کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر پزشکیان نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، چند آذری کہاوتوں کے استعمال سے تعلقات میں پیدا ہونے والی تلخی ختم ہوگئی، صدر پزشکیان کی سفارتی کوششوں نے مشکل حالات میں اہم کردار ادا کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular