
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے ایران کے ساتھ ایک بہترین معاہدہ طے کر لیا ہے اور وہ اب دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں دستاویزات کو حتمی شکل دینے کا مرحلہ اگلے چند دنوں میں مکمل ہو جانا چاہیے۔ ہم شاید یورپ میں اس پر دستخط کریں گے اور یہ ایک اچھی پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایسا معاہدہ ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں حاصل کر سکے گا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کی ایرانی اعلی ترین قیادت سے منظوری کے بعد انہوں نے ایران پر طے شدہ بمباری منسوخ کردی ۔


































