
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے 66 عالمی تنظیموں سے نکلنے کا اعلان کردیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ادارے، معاہدے اور کنونشنز امریکی مفادات سے متصادم پائے گئے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت متاثرہ تمام اداروں کو دی جانے والی امریکی فنڈنگ بھی مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔ فہرست میں اقوام متحدہ کے اداروں سمیت ماحولیاتی تبدیلی پر بین الحکومتی پینل، جمہوریت و انتخابی معاونت کا عالمی ادارہ اور قدرتی وسائل کے تحفظ کا عالمی اتحاد شامل ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا 31 اقوام متحدہ کے اداروں سے بھی علیحدگی اختیار کرے گا۔ امریکی فیصلے کو عالمی سطح پر ماحولیاتی تحفظ، امن اور جمہوری تعاون کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے.


































