Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

امریکی تنظیموں کا اسرائیل سے فوجی تعاون گہرا کرنے کا قانون ختم کرنے پر زور

واشنگٹن: امریکا کی 56 انسانی حقوق اور سول سوسائٹی تنظیموں نے کانگریس سے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون مزید گہرا کرنے کے قانون کی متنازع شق ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ امریکی دفاعی بجٹ میں شامل ایک شق کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں نے کانگریس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کی چھپن تنظیموں نے ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹیوں کے سربراہان کو خط لکھا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ آئین کی شق دو سو انیس کو حذف کیا جائے جس میں اسرائیل کے ساتھ فوجی ٹیکنالوجی کی مشترکہ تیاری اور تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیاہے۔ تنظیموں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے ساتھ دفاعی شعبے کا مزید انضمام انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی صیہونی آبادکاروں کے بڑھتے تشدد کے تناظر میں فوجی تعاون بڑھانا قابلِ قبول نہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular