
واشنگٹن : امریکا کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے درمیان قرض کی حد مقرر کرنے کے بل پر اتفاق ہو گیا۔ معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے بل پر رائے شماری بدھ کو ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کی منظوری کے بعد امریکا پر ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل جائے گا۔ بل پر اتفاق امریکی صدر جو بائیڈن اور اسپیکر ایوانِ نمائندگان میک کارتھی کی ملاقات میں ہوا۔


































