Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

تعداد کم دکھانے کیلئے امریکا کے فوجی جانی نقصانات کی گنتی کا طریقۂ کار تبدیل

واشنگٹن : امریکی ویب سائٹ دی انٹرسیپٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی محکمۂ جنگ نے ایران کی جوابی کارروائیوں میں فوجی جانی نقصانات کی گنتی کا طریقۂ کار تبدیل کر دیا ہے۔ دی انٹرسیپٹ کی رپورٹ کے مطابق سات جولائی کے بعد امریکی فوجی جانی نقصانات کو ڈیفنس کیجولٹی اینالسس سسٹم کے بجائے اب الگ زمرے اوورسیز آپریشنز میں درج کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 7 جولائی سے اب تک ایران کی جوابی کارروائیوں میں 273 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ مجموعی تعداد 704 تک پہنچ چکی ہے۔ دی انٹرسیپٹ نے دعویٰ کیا کہ اس کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق اصل تعداد 900 سے زائد ہو سکتی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق نیا نظام جانی نقصانات کی تعداد کو کم ظاہر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمۂ جنگ کے ترجمان شان پارنیل نے کہا کہ جانی نقصانات سے متعلق معلومات چھپانے کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular