
اربیل : عراقی کردستان کے شہر اربیل میں امریکی قونصلیٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد وہاں سے دُھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیا۔ میڈیا کے مطابق ڈرون حملہ قونصلیٹ کے زیر تعمیر ملٹری سیکشن پر کیا گیا۔ حملے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ادھر اربیل کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب بھی دھماکے سنے گئے۔


































