
واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کیخلاف جنگ میں ساتھ نہ دینے والے اتحادی ممالک کیخلاف اقدامات پر غور شروع کردیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے پینٹاگون کی ایک اندرونی ای میل کے حوالے سے بتایا کہ ممکنہ اقدامات میں اسپین کی رکنیت معطل کرنے اور برطانیہ کے جزائر فاک لینڈ سے متعلق امریکی مؤقف پر نظرثانی جیسے آپشنز شامل ہیں۔ ای میل میں کہا گیا ہے کہ بعض اتحادی ممالک نے امریکا کو فوجی اڈوں، فضائی گزرگاہوں اور رسائی کی سہولتیں دینے سے گریز کیا۔ ای میل میں تجویز دی گئی کہ مشکل سمجھے جانے والے ممالک کو نیٹو کے اہم یا باوقار عہدوں سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ اگرچہ اس دستاویز میں امریکا کے نیٹو سے نکلنے یا یورپ میں اپنے فوجی اڈے بند کرنے کی کوئی تجویز شامل نہیں ہے۔


































