Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی اراکین کانگریس کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی ارکان کانگریس نے ملاقات کی ملاقات میں پائیدار علاقائی استحکام کی بنیاد اقتصادی ترقی، تجارت کے فروغ اور علاقائی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی ارکان کانگریس نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، امریکی وفد میں ریاستِ مونٹانا سے تعلق رکھنے والے رکن ایوانِ نمائندگان ریان کیتھ زنکے اور واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے مائیکل جیمز شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دوطرفہ دفاعی، اقتصادی تعاون اور خوشحالی کے فروغ کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں فیلڈ مارشل نے کہا کہ پائیدار علاقائی استحکام کی بنیاد اقتصادی ترقی، تجارت کے فروغ اور علاقائی روابط میں مضمر ہے۔
اس کے علاوہ فیلڈ مارشل نے کاروبار دوست ماحول کی تشکیل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جاری اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاک امریکا اقتصادی، تجارتی اور ادارہ جاتی روابط مزید مستحکم بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔مزید براں امریکی وفد نے ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی روابط، نجی شعبے کے اشتراک اور باہمی تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر بھی بات چیت کی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular