
تہران : امریکا نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایران نے اس کی تردید کردی۔امریکی آفیشلز کے مطابق اسرائیل نے ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے اصفہان میں ایرانی نیوکلیئر پروگرام کے مراکز کے قریب واقع ائیر بیس پر کیا۔ ایرانی حکام نے میزائل حملے کی تردید کردی اور واضح کیا کہ اصفہان میں چھوٹے کوآڈ کوپٹر سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایرانی میزائل ڈیفنس سسٹم نے تین چھوٹے کوآرڈ کوپٹرچفضا میں ہی مار گرائے۔حملے کے بعد ایران نے پورے ملک میں دفاعی نظام فعال کردیا جس سے اصفہان سمیت مختلف شہروں میں صبح سویرے زوردار دھماکے سنے گئے اور کہا کہ یہ حملہ اندرونی طور پر کیا گیا کوئی بیرونی حملہ نہیں ہوا۔ اس واقعے پر اسرائیل کے خلاف ردعمل کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ حملہ کے وقت تہران۔ اصفہان اور شیراز ایئرپورٹس سے کئی پروازیں معطل اور منسوخ کردی گئیں۔ بعد میں تمام ایئرپورٹس پر سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔


































