Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت بیانات اور دھمکیوں کے باوجود پینٹاگون نے کانگریس کو آبنائے ہرمز کی ممکنہ صورتحال سے متعلق اہم حقائق سے آگاہ کر دیا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے ہاؤس آرمڈ سروس کمیٹی کو دی جانے والی بریفنگ میں انکشاف کیا کہ اگر امریکا کو آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے عسکری آپریشن کرنا پڑا تو یہ عمل فوری طور پر ممکن نہیں ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایران کی جانب سے سمندری حدود میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی ایک پیچیدہ اور وقت طلب مرحلہ ہے، جسے مکمل کرنے میں کم از کم چھ ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔
حکام کے مطابق اس دوران سمندری راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر مائن کلیئرنس آپریشن کرنا ہوگا۔ پینٹاگون نے واضح کیا کہ بارودی سرنگوں کی مؤثر صفائی کے لیے جنگ بندی ناگزیر ہوگی، کیونکہ فعال جنگی ماحول میں اس نوعیت کی کارروائیاں نہایت خطرناک اور محدود ہو جاتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کانگریس کو بتایا کہ اگرچہ امریکا آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے پرعزم ہے، تاہم زمینی حقائق اور تکنیکی چیلنجز کے باعث فوری نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا ایک اہم ترین راستہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular