
تہران : امریکا نے مسلسل دوسرے دن بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں۔ جس کے جواب میں ایران نے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنادیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہاہے کہ آبنائے ہرمز میں پانامہ کے پرچم بر دار ٹینکرپر ایرانی ڈرون حملے کے جواب میں ایران میں متعدد فوجی اہداف کیخلاف کارروائی کی گئی۔ حملے میں فوجی نگرانی کے نظام، مواصلاتی مراکز، فضائی دفاعی تنصیبات، ڈرون ذخیرہ گاہوں کونشانہ بنایا گیا۔جواب میں ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین اور کویت میں امریکا کی آٹھ تنصبیاب پر میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا۔
پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ امریکی حملے جاری رہے تو تمام سفارتی عمل مکمل طور پر روک دیا جائے گا۔ کسی بھی دشمنانہ اقدام کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔


































